تازہ ترین

چوہدری پرویزالٰہی کوگرفتار کرلیا گیا

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کےصدرپرویزالٰہی...

بھارتی خفیہ ایجنسی را، بھارتی میڈیا اور بلوچ دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب

اسلام آباد : بلوچستان سے متعلق عالمی پراپیگنڈے کیلئے...

معاملہ صلح کی طرف جانا چاہیے، ملک کا نقصان ہورہا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب یہ معاملہ صلح کی طرف جانا چاہیے، ملک کا نقصان ہورہا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ملک بھر میں 8 سے 10 ہزار لوگوں کو گرفتار کیا گیا، سیاسی درجہ حرارت نیچے نہیں آرہا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مجھےسی آئی اےکے چھوٹے سے سیل میں رکھا گیا، بہتر ہے معاملہ صلح کی طرف جائے، ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔

فواد چوہدری کو بکتر بند میں اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیا گیا

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو بکتربندگاڑی میں بیٹھایا ہوا تھا، کل فواد سے 15 منٹ ملاقات ہوئی تھی، اب وہ خود بتائیں گے کہ ان کو بی کلاس دی ہوئی ہے یا نہیں۔

صحافی نے حبہ چوہدری سے سوال کیا کہ ان کے ساتھ کیسا رویہ رکھا جارہا ہے، جس پر  انہوں نے کہا کہ ابھی اس بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی، امید ہے اچھا فیصلہ آئے اور چوہدری صاحب گھر واپس آجائیں۔

Comments