تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان تحریک انصاف کا جیو کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے جیو کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے جیو کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جیو نے ہیڈ لائن لگائی کہ پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو درخواست دی اور ہیڈ لائن چلائی گئی کہ درخواست میں پنجاب کو مفت بجلی نہ دینے کا کہا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ ظاہر ہے کہ یہ ن لیگ کے ترجمان میڈیا کی ایک اور فیک نیوز تھی جب کہ سپریم کورٹ سے متعلق غلط خبر دینا تو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

 

سابق وفاقی وزیر نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے جیو گروپ کیخلاف توہین عدالت کیلئے رجوع کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -