اشتہار

حکومت عوام کو پھپھوند لگی گندم کا آٹا فراہم کر رہی ہے، جمشید چیمہ

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آٹے کے حصول کیلیے شہری مر رہے ہیں اور حکومت کو فکر نہیں پھپھوندی والی گندم منگوا کر عوام کو دی جا رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ملک میں گندم ہوتے ہوئے قحط کا سامنا ہے۔ زرعی ملک میں اب آٹا بھی دستیاب نہیں ہے۔ آٹے کے حصول کیلیے شہری مر رہے ہیں اور حکومت کو فکر نہیں پھپھوندی والی گندم منگوا کر عوام کو دی جا رہی ہے۔

جمشید چیمہ نے کہا کہ کرپشن کر کے 73 ارب کی سبسڈی دی گئی اور موجودہ حکومت نے 2200 روپے والی گندم 3900 روپے کی کر دی۔ آٹا 69 روپے سے 158 روپے کلو پر چلا گیا۔ شہباز شریف نے مفت آٹے کی جو اسکیم شروع کی اس میں کرپشن کی ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مہنگائی کم جب کہ پاکستان میں بڑھ رہی ہیں ملک میں مہنگائی کی شرح 46 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔ غریب کے پاس قوت خرید نہیں وہ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکا ہے۔ اشیائے خور ونوش کی قیمتوں میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلیے اقدامات نہیں کر رہی۔ ہمارے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں پھل اور سبزیاں 3 فیصد مہنگی ہوئی تھی جب کہ موجودہ دور کے ایک سال میں ان کی قیمتوں میں 66 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ نوازشریف، آصف زرداری اور مریم نواز کے پاس بہت ڈالر ہیں۔ نواز شریف نے کہا فل بینچ نہ بنا تو ڈالر 500 کا ہو جائے گا، حکومت ان کی ہے یعنی وہ کہہ رہے کہ ہم نالائق ہیں اور مزید برا کریں گے۔

جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں کہ 2018 میں ملک ترقی کر رہا تھا جب کہ ان کے ہر دور میں ایکسپورٹ ہمیشہ کم ہوئی ہے۔ ان کے اس دور حکومت میں سیاسی مخالفین کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں