اشتہار

’توشہ خانہ سے زرداری اور نواز شریف نے کوڑیوں کے مول قیمتی گاڑیاں لیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مصدق عباسی نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے توشہ خانہ سے قیمتی گاڑیاں کوڑیوں کے بھاؤ لیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے دیے گئے تحائف کی فہرست وفاقی حکومت سے طلب کیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مصدق عباسی نے بھی اس حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے توشہ خانہ سے تین قیمتی گاڑیاں آصف زرداری نے لیں۔ اسی قانون کے تحت نواز شریف نے بھی ایک بڑی گاڑی کوڑیوں کے بھاؤ لی۔

- Advertisement -

مصدق عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم رہنماؤں نے توشہ خانہ کے قوانین میں ترامیم کرکے گاڑیوں کا معاملہ ہی ختم کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 200 ارب کے کیسز نیب ترامیم کے تحت ختم ہو گئے جس کے بعد نیب جیسے بڑے ادارے کو بے معنی کر دیا گیا ہے۔

اینٹی منی لانڈرنگ کے کیسز کو بھی نیب کے دائرہ کار سے نکال دیا گیا ہے۔ 50 کروڑ روپے تک کی کرپشن معاف کر دی گئی ہے۔ بے نامی کے قوانین میں بھی مکمل رعایت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے آج ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے دیے گئے تحائف کی فہرست طلب کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ سے دیے گئے تحائف کی تفصیلات طلب

عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا ہے کہ 16 جنوری تک توشہ خانہ تحائف کی تمام تفصیلات فراہم کی جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں