پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کی تابعداری میں ٹیکس بڑھانے جارہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف تابعداری میں ٹیکس بڑھانے جا رہی ہے۔
مزمل اسلم نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کے ساتھ امپورٹڈ حکومت عام آدمی پر ٹیکس کی شرح بھی بڑھانے جارہی ہے وہ بھی صرف ایک ارب ڈالر کے پیچھے۔
امپورٹڈ حکومت IMF کے تابےداری میں پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی اور عام آدمی پر ٹیکس کی شرح بڑھانے جا رہی ہے وہ بھی صرف ایک ارب ڈالر کے پیچھے۰ ساتھ میں چین اور قطر سے قرض مانگ رہی ہے۰ https://t.co/OxvLguaZH4
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) April 21, 2022
پی ٹی آئی رہنما کا اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت ساتھ میں چین اور قطر سے قرض بھی مانگ رہی ہے۔