تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پی ٹی آئی کا مقصود چپڑاسی کا پوسٹ مارٹم کرانے کا مطالبہ

پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر اور یاسمین راشد نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے اہم کردار مقصود چپڑاسی کا پوسٹ مارٹم کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر اور یاسمین راشد نے کہا کہ ن لیگ کے کیسز کے اہم گواہان کا انتقال یا ریکارڈ کو جلایا جارہا ہے، مقصود چپڑاسی منی لانڈرنگ کے ذمے دار تھے، ہمارا مطالبہ ہے مقصود چپڑاسی کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے، اگر یہ ایک طبعی موت نہیں تھی تو پتہ چل جائے گا۔

یاسمین راشد نے کہا کہ مقصود چپڑاسی کا انتقال دبئی میں ہوا ہے، اس کے اکاؤنٹ سے ڈیڑھ سے پونے 2 ارب روپے نکلے، ان پیسوں کا کوئی تو والی وارث ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اور خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے اہم کردار مقصود چپڑاسی انتقال کر گئے

انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ اور آئی جی کے خلاف سیشن کورٹ میں کیس فائل کیا ہوا ہے، 34 ہزار آنسو گیس سے شیل پھینکے گئے، ہمارے 4 ہزار سے زائد ورکرز پر مقدمات درج کیے گئے، ہم انہیں چھوڑیں گے نہیں بلکہ آخری وقت تک پیچھا کریں گے، جن لوگوں کو دھاندلی کی عادت ہو وہ ٹھیک نہیں ہوسکتے، یہ لوگ تمام حلقوں میں پوسٹنگ ٹرانسفر کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں پر بےنامی پرچے کاٹے جارہے ہیں، رانا ثنااللہ کورٹ کو کچھ نہیں سمجھتے، یہ لوگ ملک میں مہنگائی اور بےروزگاری کا سیلاب لانا چاہ رہے ہیں، اگر ان کو ابھی نہ روکا گیا تو شرح ترقی آدھی سے بھی کم ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دینگے، ہر پولنگ اسٹیشن کے باہر ہمارے کارکنان کھڑے رہیں گے۔

حماد اظہر نے کہا کہ جب ہم نےتیل اور گیس کی قیمتیں کم کیں اسوقت عدم اعتماد نہیں آئی تھی،، امپورٹڈ ایندھن پر چلنے والے پلانٹ آپ ہی نے تو لگائے تھے، یہ کسی قسم کی کوئی بارودی سرنگ نہیں صرف ان کی نالائقی ہے۔
انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -