تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نو مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی لیڈرز ملوث تھے، شرجیل میمن نے ویڈیو چلادی

کراچی : وزیرِاطلاعات سندھ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا کہ نومئی کو شرپسندی اور جلاؤ گھیراؤمیں پی ٹی آئی لیڈرز ملوث تھے، کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اہم پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ نو مئی پاکستان تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،بڑھکیں مارنے والے لیڈر رو رہے ہیں اور پارٹیاں بدل رہے ہیں، جتنے بھی لوگ جہاز بھر بھر کے لائے گئے تھے اْسی اسپیڈ میں لوگ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے نومئی کو ہونے والے واقعات میں پی ٹی آئی رہنما کی ویڈیو دکھاتے ہوئے کہا کہ ان رہنماوٴں نے املاک کو نقصان پہنچایا، غریبوں کی موٹرسائیکل جلائی گئیں ہیں، سندھ حکومت ان کو نئی موٹرسائیکل دے گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پولیس والوں پر حملہ کرکے تشدد کیا گیا ،جو نقصان پہنچایا گیا وہ غریب کو پہنچایا گیا ،امیر کو اس سے کوئی نقصان نہیں۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی ایم این اےاورایم پی ایزدہشتگردی واقعات کےپیچھےتھے، اس دہشت گردی میں ملوث لوگوں کو رعایت نہیں ملے گی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دہشتگرد تنظیم بن چکی ہے ،عمران خان معیشت کی تباہی کا ذمہ دار بھی ہے ، جس نے تمام ریڈ لائین کراس کر لی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے اپیل کی کہ عوام عمران خان کے بہکاوے میں نہ آئیں، عمران خان کے لیے دہرا معیار ختم ہونا چاہیے، انہیں ہول سیل میں ضمانتیں دی جا رہی ہیں۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کو ایک ہی نظر سے دیکھا جائے ،پارلیمنٹ کی بے توقیری کا اختیار کسی کے پاس نہیں ہے ، ملک کو مزید نقصانات سے بچانا ہو گا ،یہ نہیں ہو سکتا کہ مخصوص طبقے کو مسلسل رعایت نہیں دی جا سکتی۔

Comments

- Advertisement -