کراچی: پولیس نے اسلام آباد لاہور کے بعد کراچی میں بھی ایکشن لیتے ہوئے حقیقی آزادی لانگ مارچ کیلئے نمائش چورنگی پر احتجاج میں شامل خواتین کو بچوں سمیت گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی لانگ مارچ کیلئے کراچی میں تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کارکنان نمائش چورنگی پہنچے، جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
پولیس نے کراچی میں نمائش چورنگی پر گرفتاریاں شروع کردیں اور کارروائی کرتے ہوئے خواتین کوبچوں سمیت گرفتار کرلیا۔
حقیقی آزادی لانگ مارچ کے موقع پر نمائش چورنگی کے اطراف رکاوٹیں لگا کر راستے بند کردیے گئے۔
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر عمران اسماعیل نے نمائش چورنگی پر کارکنان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا پاکستانی پرچم اٹھائے ایک معذور بزرگ خاتون کو گرفتار کیا گیا،ہمارے کارکنان پرامن احتجاج کرنے جمع ہورہے ہیں۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس پیپلزپارٹی اتناظلم کرے جتنا کل برداشت کرسکے، امپورٹڈ حکومت اور ان کے حواری بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، کارکنان کو پرامن رہنے دیا جائے، وزیراعلیٰ ہاؤس بھی دور نہیں۔
اسلام آباد اور لاہور کے بعد پولیس نے کراچی میں نمائش چورنگی پر بھی گرفتاریاں شروع کردیں اور نمائش چورنگی پر پولیس نے خواتین کوبچوں سمیت گرفتار کرلیا۔