اشتہار

’اب فیصلے بند کمروں میں نہیں، عوام کریں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رہنما اسدقیصر نے کہا ہے کہ اب فیصلے بند کمروں میں نہیں ہوں گے عوام فیصلےکریں گے۔

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسدقیصر نے کہا کہ ون پوائنٹ ایجنڈےکےتحت ملاقات ہوئی ہے انتخابات میں دھاندلی ہوئی اور عوامی مینڈیٹ کوچوری کیا گیا انتخابات میں جس قسم کی دھاندلی کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ دھاندلی کیخلاف آواز کو متحد کریں دھاندلی کیخلاف آواز اٹھانے والی جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں پیر کو ہماری میٹنگ ہو رہی ہےجس میں لائحہ عمل طےکریں گے اب فیصلے بند کمروں میں نہیں ہونگے،عوام فیصلےکریں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اچھا ہوتا کہ انتخابات کے بعد ملک میں سیاسی استحکام آتا بدقسمتی سےملک مزیدسیاسی عدم استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے کل ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے عوام سےاپیل ہے بھرپور شرکت کریں جماعت اسلامی کوبھی دعوت دیتاہوں جدوجہدمیں ساتھ دیں۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ دھاندلی کی وجہ سے ہم نے الیکشن کو پہلے ہی مسترد کر دیا تھا چیف الیکشن کمشنر کے استعفے سپریم کورٹ کی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، ملک کے وسیع تر مفاد میں ہم نے سب کیساتھ بیٹھنےکا فیصلہ کیا تھا جمہوری قوتوں کی ذمہ داری ہےکہ شفاف الیکشن درست راستہ ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ کل جماعت اسلامی کی شوریٰ اور مجلس عاملہ کے اجلاس ہیں ہم قومی مؤقف کیساتھ اپنا کردار اور جدوجہد آگے بڑھائیں گے انشااللہ ہمارے رابطےجاری رہیں گے اخلاص سے ملک وقوم کی بہتری کیلئے کوئی کام کیا جائے تو نتائج اچھے ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں