ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

‘خون کے آخری قطرے تک ملک کو "حقیقی آزادی” دلا کر رہیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اپنےخون کے آخری قطرے تک ہم ملک کو حقیقی آزادی دلا کر رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے نام لئے بغیر منحرف ارکان کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عوام غداروں کومعاف نہیں کریں گے، یہ عوام ان سےایک ایک ظلم اور غداری کاحساب لیں گے کیونکہ عوام اب صرف ایک نام سے واقف ہے وہ ہے "عمران خان”۔

پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو میں الزام عائد کیا کہ ضمنی انتخابات میں نون لیگ نے 20 ہزار بیلٹ پیپر ٹھپے لگاکر دینے کا پروگرام بنا رکھا ہے، سن لیں پاکستان کےعوام بھکاری نہیں، سترہ جولائی کو پنجاب کےعوام ان کو بیس حلقوں میں شکست فاش دینگے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پنجاب میں ضمنی انتخابات مہم کی کمان سنبھال لی

اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین پنجاب اسمبلی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، عدالت کی جانب سے فیاض چوہان ، مسرت چیمہ، راجہ بشارت،چوہدری ظہیر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی گئیں۔

ملزمان کا مؤقف تھا کہ اسمبلی کے اندر ہونے والی توڑ پھوڑ میں ملوث نہیں، سیاسی مخالفت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں