جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

کیا سوال پوچھنے والوں کو ڈیجیٹل دہشتگرد قرار دیا جائیگا، عمر ایوب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ کیا سوال پوچھنے والوں کو ڈیجیٹل دہشت گرد قرار دیا جائے گا؟

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئی پی ٹی آئی کی حمایت کرتا ہے تو دہشت گرد بناکر پیش کیا جاتا ہے، ہم سے تو اب عدالتوں میں درخواست دائر کرنے کا حق بھی چھینا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رؤف حسن عمر رسیدہ اور کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں، احمد وقاص، جنجوعہ اور ہمارے دیگر ساتھیوں کو حراست میں لے لیا جاتا ہے، حالات یہ ہیں کہ ہم کسی کا نام لیں تو میڈیا اسے سینسر کردیتا ہے، آزادی صحافت کا یہ حال کردیا گیا ہے کہ کوئی بھی بات کریں سینسر کردیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ علی امین نے کہا جو لوگ ریاست کا نام لے کر کور حاصل کرتے ہیں بے نقاب ہوں، وزیر اعلیٰ کے پی بنوں واقعے کی آزادانہ شفاف عدالتی تحقیقات کروانے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ صرف ایک پارٹی کو ٹارگٹ کیا جائے، پی ٹی آئی کو ختم کرنے کے لیے ٹارگٹ کیا جارہا ہے، ہمارے دور میں دہشت گردی کم ہوئی، پی ڈی ایم اے اور ٹو دور میں دہشت گردی بڑھی اس کا ذمہ دار کون ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے معیشت پر بات کی جو ان کا حق نہیں تھا، بے نامی اکاؤنٹس کی بات کی گئی، پاپڑ والے فالودے والے اسکینڈل کو بھی دیکھیں، آصف زرداری، بلاول، شہباز شریف کے سامنے بھی سوال نامہ رکھیں، ان کی پراپرٹیز ہیں تحقیقات کا آغاز کریں ساتھ دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں