اشتہار

قصورمیں تحریکِ انصاف کا اسٹیج گرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

قصور: پاکستان تحریک انصاف آج صوبہ پنجاب کے شہرقصور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے‘ ٹائیگروں کے جوش و خروش سے ساؤنڈ سسٹم  کے لیے بنایا گیااسٹیج گرگیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے جوشیلے کارکن اپنے قائدین کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بیچین ہورہے تھے اس کے لیے ساؤنڈ سسٹم کے لئے بنائے گئے اسٹیج پر چڑھ گئے جو اضافی وزن سنبھال نہ سکا اور زمین پر آگرا۔

- Advertisement -

 پاکستان تحریک انصاف نےصوبہ پنجاب کےشہر قصور میں دیپالپور روڈ پرجلسے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں،پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان جلسے سےخطاب کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لیے دیپالپورروڈکوکنٹینرز لگا کر بند کردیاگیا،جلسے کی سیکورٹی کے لیے12 واک تھرو گیٹس،15 سیکیورٹی کیمرےبھی نصب کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کےجلسے کی سیکیورٹی کےلیے2 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں،لوگوں کو4مقامات پرچیکنگ کےبعدجلسہ گاہ جانےکی اجازت ہوگی۔جلسہ گاہ کوسخت چیکنگ کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیاہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہناہےکہ آج قوم کے کپتان تخت لاہور کے درودیوارہلائیں گے،جبکہ تحریک انصاف کا قصور جلسہ پاناماشریف کو جھنجوڑےگا۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کےوسائل صرف تخت لاہور پرلگاناعوام سےزیادتی ہے،قومی وسائل دیگرشہروں کاحق مارکرمیٹرو،اورنج ٹرین پرلگادیاگیا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف نےکرپشن کرکےبچوں کےنام پرجائیداد بنائیں، عمران خان

واضح رہے کہ 8جنوری کو بہاولپور میں تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا تھاکہ نوازشریف نے ساری زندگی کرپشن کر کر کے پیسے اپنے بچوں کے نام پر ملک سے باہر بھیجواتا رہا جس کا ہمیں پتہ بھی نہیں چلنا تھا۔

عمران خان نےکہا کہ پانامہ کمپنی میں کام کرنے والے ایک ملازم نے ساری تفصیلات صحافیوں کو بتا دیں اللہ کی پکڑ آتی ہے تو چوروں کو ایسے ہی پکڑواتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں