اشتہار

ووٹ چوری کی کوشش کی تو سری لنکا کا انقلاب بھول جاؤ گے، حماد اظہر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ووٹ چوری کی کوشش کی گئی تو پھر سری لنکا کا انقلاب بھول جاؤ گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف لبرٹی چوک پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ وارننگ دیتاہوں ایسی حرکتیں جاری رہی اور ووٹ چوری کی کوشش کی گئی تو پھر سری لنکا کے انقلاب کو بھول جاؤ گے۔

حماد اظہر نے کہا کہ ہمیں ووٹ کے تقدس پتہ ہے اور اس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، ہماری ایک سیٹ پر گھٹیا ایم پی اے کے علاوہ اور کوئی نہیں بکا ہے۔ ہم پی ٹی آئی کیلئے نہیں پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، آج ہم کامیاب ہوگئے تو مراسلہ تو دور کوئی میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکے گا۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انہوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، آج بھی لبرٹی چوک پر چاروں اطراف سے راستے روکے گئے اس کے باوجود ہزاروں لوگ یہاں موجود ہیں، میرے دوستو تھوڑا انتظار کرو آئندہ کوئی مینڈیٹ چوری کی جرات نہیں کر سکے گا، آج ملک بھر میں ایک ہی نعرہ گونج رہا ہے پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ معیشت ڈوب رہی ہے۔ بجلی، تیل اور گیس کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، اب ان چوروں کو اقتدار سے الگ کرنا ملکی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے، جنہوں نےاپنے1100ارب معاف کرائےسمجھتےہیں بچ جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں