تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

لندن: شہباز حکومت کیخلاف احتجاج، برطانوی رکن پارلیمنٹ کی شرکت

لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے شہباز شریف کی حکومت کے خلاف احتجاج کیا ہے جس میں سابق رکن برطانوی پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے شہباز شریف حکومت کے خلاف احتجاج میں نعرے بازی کی۔ سابق رکن پارلیمنٹ جارج گیلوے نے کہا کہ پاکستان غلام نہیں کہ کوئی بھی طاقت مداخلت  شروع کر دے۔

جارج گیلوے نے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کون سا ایسا ملک ہے جہاں کابینہ کے چوبیس ارکان ضمانت پر ہوں، انتخابات ہی پاکستان کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر امپورٹڈ حکومت کے خلاف لندن میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا۔ اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد لندن پارک میں پہنچی تھی اور احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

مظاہرین سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچ گئے تھے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم کسی کے غلام نہیں، پوری قوم اور اوورسیز پاکستانی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس احتجاج سے کچھ روز قبل نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکن آمنے سامنے آگئے تھے۔

پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے خلاف لندن میں پی ٹی آئی کارکنان نے ایون فیلڈ کے سامنے احتجاج کیا اور نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے مارچ کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے ”امپورٹڈ گورنمنٹ نامنظور“ کے نعرے لگائے۔

تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی خبر ملتے ہی مسلم لیگ (ن) کے کارکن بھی بڑی تعداد میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئے تھے۔ پارک لین کے باہر لیگی کارکنوں نے جمع ہو کر نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔

اس دوران لیگی حامیوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے لندن پولیس بھی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پہنچ گئی۔

Comments

- Advertisement -