اشتہار

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی :’آج عمران خان کی حکومت ہوتی تو پٹرول 60روپے لیٹر ہوتا’

اشتہار

حیرت انگیز

ڈسکہ : پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پررد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان کی حکومت ہوتی تو پٹرول 60روپے لیٹر ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عثمان‌ ڈار نے‌ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت 73 ڈالر فی بیرل تک گر چکی ہے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں پیٹرول 126 ڈالر فی بیرل تھا ، عمران خان کے دور کےمطابق آج عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت آدھی گر چکی ہے، آج عوام کو پیٹرول 95 روپے فی لیٹر ملنا چاہیے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو کورونا کی تباہ کاریوں کے باوجود سستا پٹرول دیا، آج عمران خان کی حکومت ہوتی تو پٹرول 60روپے لیٹر ہوتا اور پاکستان روس سے چالیس فیصدکم قیمت پرخام تیل خرید رہا ہوتا۔

یاد رہے وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا ، جس میں پٹرول کی قیمت 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت 7.5 روپے فی لٹر کم کردی گئی تھی۔

جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی 227 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں