بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن آج ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے انٹراپارٹی الیکشن آج ہورہے ہیں ، کارکن 2 سے 4 بجے تک رابطہ ایپ پر اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے انٹراپارٹی الیکشن آج پشاور میں ہوں گے، انٹراپارٹی الیکشن کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں اور کارکنوں کی رہنمائی کے لیے پشاور میں رہنماؤں کی جانب سے پنڈال سجا دیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن آج ای ووٹنگ کے ذریعے ہوں گے، پارٹی مینجمنٹ سیل کی جانب سے آفیشل ایپ پردو بجے ووٹنگ کا آغاز ہوگا۔

- Advertisement -

پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ کارکن 2سے4بجےتک رابطہ ایپ پراپناووٹ کاسٹ کریں گے ، پی ایم سی کارکنوں کو میسج کے ذریعے ووٹنگ شروع ہونے کی اطلاع دے گا۔

شاہ پور کی حدود آل کرکٹ گراؤنڈ سروس روڈ پر انٹرا پارٹی انتخابات ہوں گے ، اس موقع پر سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے اور 200 سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے، انٹرا پارٹی الیکشن سیکیورٹی اسکواڈ کےسربراہ ایس پی رورل ہوں گے۔

بیرسٹر گوہرعلی کے چیئرمین پی ٹی آئی کےعہدے کےلیے کاغذات نامزدگی منظوہوگئے۔

پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ نے کہا ہے کہ بیرسٹرگوہرکے علاوہ کسی اور نے کاغذات جمع نہیں کرائے، اکبر ایس بابرپی ٹی آئی کے ممبرنہیں،جس آئین کی بات کررہے ہیں وہ بھی تبدیل ہوچکا ہے۔

انتظار پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ اکبرایس بابر کسی ایجنڈےپرکام کررہے ہیں،الیکشن چیلنج کریں گے تو قانونی کارروائی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں