تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

تحریک انصاف نےچیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کےحوالےسے فیصلہ کرلیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان کے آزاد سینیٹرز نے صادق سنجرانی کو بطور چیئرمین سینیٹ امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی۔

عمران خان سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ سینیٹر صادق سنجرانی اور انوارالحق کاکڑ سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران صادق سنجرانی کو متفقہ طور پرچیئرمین سینیٹ نامزدگی کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں بنی گالہ آنے والے وفد نے صوبہ بلوچستان کوکلیدی کردار دینے اور اہمیت سونپنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

عبدالقدس بزنجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین کے لیے امیدوارکی حمایت کریں گے جبکہ عمران خان کے فیصلے سے وفاق پاکستان مضبوط ہوگا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیر اعلیٰ اور بلوچستان کے سینیٹرز کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی مفادات سے بالاترہو کرمحنت کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بلوچ عوام کا احساس محرومی مٹانے کے غیرمعمولی اقدامات کرنا ہوں گے، جمہوریت کی ساکھ کے لیے کرپٹ شریف خاندان کا مقابلہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اوران کے ساتھیوں سے کیے وعدے نبھائیں گے، وعدے کے مطابق پیپلز پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین کی حمایت کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وفد نے کوئٹہ میں شوکت خانم اسپتال کی تعمیر کی درخواست کی جس پر انہوں نے کہا کہ وہ یہ تجویز شوکت خانم بورڈ کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔


مبارک ہو، پہلی بار چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے بنے گا:عمران خان


خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلی باربلوچستان سے چیئرمین سینیٹ بنے گا، بلوچستان کو پیشگی مبارک باد دیتا ہوں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -