تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’پی ٹی آئی والے عمران خان کی فیس سیونگ چاہتے ہیں‘

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لگتاہےعمران خان کواب حقیقت کا احساس ہو رہا ہے پی ٹی آئی والے عمران خان کی فیس سیونگ چاہتے ہیں۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ میری رائے میں ہمیں آئندہ الیکشن اتحاد بنا کر لڑنا چاہیے الیکشن سے پہلے ہمیں سیاسی طور پر ریکوری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے غیررسمی رابطے ہوئے انہوں نے الیکشن کا مطالبہ کیا پی ٹی آئی والے عمران خان کی فیس سیونگ چاہتےہیں لگتاہےعمران خان کواب حقیقت کا احساس ہو رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دھرنوں اور دھونس دھمکی سےالیکشن کی تاریخ آئین کی شکست ہوگی، صدرکیساتھ اسحاق ڈارکی ملاقات میں معیشت پربات ہوئی تھی دونوں میں گفتگوہوئی کہ معیشت پرکسی طرح اتفاق رائے کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -