تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

وزیراعظم اور شاہ محمود قریشی کی تصاویر نہ ہونے پر کارکنان کا احتجاج

ملتان: جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے سنگِ بنیاد کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ کی تصاویر نہ ہونے پر تحریک انصاف کے کارکنان  قیادت ناراض ہوئے جنہیں رہنماؤں نے کچھ ہی دیر میں منالیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے جنوبی صوبے کے سیکریٹریٹ کے سنگِ بنیاد کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔

تقریب میں موجود کارکنان نے جب پنڈال پر نظر دوڑائی اور انہیں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تصاویر نظر نہیں آئیں۔

کارکنان تصاویر کی عدم موجودگی پر غصہ ہوئے اور انہوں نے منتظمین کے خلاف احتجاج شروع کیا، اسی دوران ناراض نوجوانوں نے اسٹیج کی جانب چلنا شروع کیا۔

کارکنان کا احتجاج اور اسٹیج کی جانب پیش قدمی جاری تھی کہ اسی دوران تحریک انصاف کی قیادت نے مائیک پر غصے سے بھرے کارکنان کو سمجھانے کی کوشش کی جس کے بعد ان کا غصہ ٹھنڈا ہوا۔

قیادت کی جانب سے تصاویر نہ لگانے کی وجہ بیان ہونے کے بعد کارکنان نے اپنا احتجاج ختم کیا اور پھر تقریب کو جاری رکھا گیا۔

عثمان بزدار کا دورۂ ملتان

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ جنوبی پنجاب کے دورے پر ہیں، آج انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جنوبی صوبے کے قیام کے حوالے سے ایک پیغام بھی جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے کا اعلان

اپنے پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ ’تحریک انصاف اپنے انتخابی منشور کے مطابق جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائے گی، جنوبی پنجاب صوبے کا سیکریٹریٹ ملتان کے علاقے متی تل روڈ پر قائم کیا جائے گا جس کا رقبہ 500 گز پر مشتمل ہوگا‘۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے رہنے والوں کو کام کے سلسلے میں لاہور نہیں آنا پڑےگا،جنوبی پنجاب کے رہائشیوں کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے۔

سرکٹ ہاؤس میں جنوبی سیکریٹری کے سیکریٹریز کا پہلا اجلاس

بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکٹ ہاؤس ملتان میں پارلیمنٹرینز اور دیگر  حکام سے ملاقات کی اور منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل سنے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عثمان بزدار نے لکھا کہ ’جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سیکرٹریز کا پہلا اجلاس تھا جس میں تعینات سیکرٹریز کو عوام کی خدمت کیلئے گائیڈ لائنز جاری کی گئیں ہیں‘۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق ادوار میں جنوبی پنجاب کے عوام غربت کی چکی میں پستے رہے،سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکادیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کو اس کی ترقی کا حق واپس دے رہے ہیں۔

ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، آغاز اور اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان کے علاقے لاڑ کے قریب انجینئرنگ یونیورسٹی کے نئے کیمپس، آواز سے کنٹرول کی جانے والی خصوصی وہیل چیئرز، نابینا افراد کے لیے پبلشنگ سینٹر برائے بریل کا سنگِ بنیاد رکھا، علاوہ ازیں خواتین پر ہونے والے تشدد کے سد باب کے لیے قائم سینٹر کی بحالی کے پروگرام کا آغاز کیا اور سرکٹ ہاؤس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے ملتان میں صحافی کالونی کے فیز 2 کے قیام کا اعلان بھی کیا۔ ملتان بار کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اعزازی ممبر شپ بھی دی گئی۔

ملتان کی ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ، سپرنٹنڈنٹ معطل

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا ڈسٹرکٹ جیل ملتان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قیدیوں کی دی جانے والی سہولتوں کی عدم دستیابی اور فرائض میں غفلت پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے اور قیدیوں کی شکایات سُن کر مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےجیل کےاسپتال کا بھی معائنہ کیا، جہاں قیدی مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج و معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا جبکہ بیرکوں میں پھنکوں کی کم رفتار کا نوٹس بھی لیا۔

عثمان بزدار نے قیدیوں سے ملاقات کی اور ان سے مسائل دریافت کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ بلا خوف اپنے مسائل بیان کریں تاکہ اُن کا حل نکالا جائے‘۔

Comments

- Advertisement -