تازہ ترین

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردوں، سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

خوف کو دل سے نکال دیں، یہ غلام بنادیتا ہے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہر زمانے میں یزید آتاہے اور خوف سے لوگوں کو ڈراتا ہے، اور یہ خوف انسان کوغلام بنادیتاہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اقبال کی ساری شاعری مسلمانوں کو جگانےکےلیے تھی، اقبال کو پتہ تھا کہ مسلمانوں کے دلوں میں انگریزوں کا خوف ہے، سب سے بڑا بت خوف کا ہے جو انسان کو غلام بنالیتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہر دور میں یزید آتا ہے اور لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا کرتا ہے، کوفے والوں کو پتہ تھا کہ امام حسین ؑ حق پر تھے مگر یزیدی خوف کے باعث انہوں نے مدد نہ کی ہمارے ملک کےساتھ جو ظلم ہورہاہےاس کےخلاف سارےپاکستانی آواز بلند کریں۔

یہ بھی پڑھیں: "پنجاب کی غیر آئینی حکومت کے دن گنے جاچکے

شہباز حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جو حکومت مسلط کی گئی وہ تیس سال سےچوری کررہےہیں، ان مسلط لوگوں کو امریکا کی غلامی کرانےکےلیےلایاگیا ہے، امریکاجانتاتھا کہ یہ ہرصورت غلامی کریں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کرائم منسٹراور بیٹوں پر 24ارب کےکیسز ہیں، انہوں نے آتے ہی کرپشن کیس ختم کیے،نیب کوختم کیا، نیب کو قابو کیا ،ایف آئی اے کو اپنےنیچےکیا، چور اپنا احتساب نہیں کرتا اسی لئے سارے کیسز ختم کرڈالے، ان کی کرپشن کے گواہ مقصود چپڑاسی سمیت تین افراد مارے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم پر بھی آئی ایم ایف کاپریشر تھالیکن ڈھائی سال مہنگائی روکے رکھی، امپورٹڈ حکومت نے ایک طرف مہنگائی مسلط کردی،وہ بوجھ ڈالا،بجلی ،گیس،پیٹرول ،ڈیزل سب مہنگا ہوگیا، ڈالر30روپےاور مہنگا ہوگیا،ڈیزل، پیٹرول،گیس اور مہنگی ہونگی۔

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب مشکل وقت آتاہے توڈیزل عمرہ کرنےچلا جاتا ہے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے کارکنان کو پیغام دیا کہ دو جولائی کے جلسے کا پیغام عوام تک پہنچانے کے لئے گھر گھر جائیں، ہمیں اپنے نوجوانوں اور خواتین کی ضرورت ہے، ہمارےاحتجاج میں فیملیز شریک ہوتی ہیں،بچے بھی نکلتےہیں، پریڈگراؤنڈمیں ثابت کریں گےکہ ہم زندہ قوم ہیں۔

Comments

- Advertisement -