اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی اجلاس شروع نہ کرنے پر توہین عدالت درخواست کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع نہ کرنے پر پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست کا فیصلہ کیا ہے اور پارٹی کے وکلا کی جانب سے درخواست تیار کی جارہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع نہ کرنے پر پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست کا فیصلہ کیا ہے اور پارٹی کے وکلا کی جانب سے درخواست تیار کی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں تاخیر سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔ وکلا کو توہین عدالت کی کارروائی کے لیے کہہ دیا ہے۔ کچھ دیر بعد ڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جارہے ہیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکرکو اب تک اجلاس شروع کردینا چاہیے تھا۔ کوئی وجہ نہیں ہے جس پر اجلاس میں تاخیر کی جا رہی ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات ہیں، اجلاس کیوں شروع نہیں کیا جارہا۔ پورا پاکستان دیکھ رہا ہے توہین عدالت کی جا رہی ہے۔ حکومت ان کے ہاتھ سے جانے والی ہے، پریس کانفرنسز کا بہت وقت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ ن لیگ آگے بڑھے ورنہ ہم توہین عدالت کی درخواست دیں گے ‘

اسد عمر نے کہا کہ عدالت نے کل کہا تھا ضرورت پڑی تو وہ مداخلت کرے گی۔ عدالت کے پاس اختیارات ہیں وہ کسی کو بھی بلا سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں