اشتہار

پی ٹی آئی کا جنوبی پنجاب میں سیاسی پاور شو کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف نے سینٹرل پنجاب میں کامیاب جلسوں کے بعد جنوبی پنجاب میں بھی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور رمضان المبارک میں پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے پر پارٹی میں مشاورت جاری ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ مینار پاکستان میں شاندار جلسے اور سینٹرل پنجاب میں بھرپور عوامی شو کے بعد اب پارٹی نے اپنا رخ جنوبی پنجاب کرنے اور وہاں بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا دوسرا جلسہ لودھراں میں کرنے کا امکان ہے جس سے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن کی تاریخ آئے یا نہ آئے عوامی رابطہ مہم کو ہر صورت بحال رکھا جائے گا اور سینٹرل پنجاب کے ساتھ جنوبی اور شمالی بالائی پنجاب میں بھی عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ پارٹی میں مشاورت مکمل ہونے کے بعد جلسوں کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں