بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

مینار پاکستان پر جلسے کیلیے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے پاکستان تحریک انصاف کی مینارِ پاکستان پر جلسے کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

ڈی سی آفس نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو خط لکھ کر درخواست مسترد ہونے سے آگاہ کر دیا۔ خط کے متن کے مطابق شہر کے حالات ایسے نہیں کہ جلسے کی اجازت دی جائے۔

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 13 مارچ کو لاہور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ 19 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کریں گے جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا تھا کہ پنجاب کی نگراں حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو 19 مارچ کو لاہور میں مینار پاکستان پر اعلان کردہ جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

حکومتی ذرائع نے بتایا تھا کہ پنجاب کی نگراں حکومت نے پی ٹی آئی کو جلسے یا ریلی کی اجازت نہ دینے کا قطعی فیصلہ کر لیا، اگر اتوار 19 مارچ کو ریلی نکالی گئی تو اس روز لاہور شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں