بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

کالعدم پی ٹی ایم، سرکاری ملازمین پر اہم پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے کالعدم پی ٹی ایم کے جلسےمیں جانے پر پابندی لگا دی۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کےتمام سرکاری محکموں اور ملازمین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی کالعدم تنظیم کے پروگرام یا سرگرمی میں شرکت پر قانونی کارروائی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسمانی، مالی یا دوسری صورت میں شرکت، ظاہر یا خفیہ، غیرقانونی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی تھی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی ایم پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا، وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی ایم ملک میں امن و سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے، 1997 کے انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 11 بی کے تحت پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ایم نے پاکستان کا جھنڈا جلایا، بیرون ملک پاکستانی سفار تخانوں پر حملے کئے، انہیں بیرون ملک سے فنڈنگ کی جارہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کا کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق ثابت ہوا ہے، پی ٹی ایم کے حملوں میں افغان باشندے بھی ساتھ دیتے تھے جو کالعدم ٹی ٹی پی کے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سب چیزیں ثابت ہونے کےبعد پی ٹی ایم پابندی لگائی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں