تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

پب جی چیمپئنز کے لیے 32 کروڑ‌13 لاکھ روپے سے زائد انعامی رقم کا اعلان

اسمارٹ فون اور کمپیوٹر پر کھیلے جانے والے معروف گیم  پب جی PUBG نے گلوبل چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کردیا، جو دبئی میں منعقد کیے جائے گی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  پب جی نے گلوبل چیمپئن شپ 2020 (پی ای جی سی) کا اعلان کیا جس کے تحت 16 ٹیموں کے درمیان 21 سے 24 جنوری تک دبئی میں مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

دبئی اسپورٹس کونسل اور محکمہ سیاحت و تجارت کی جانب سے چیمپئن شپ کے انعقاد کا بندوبست کیا گیا جس میں دنیا کی 16 بہترین ٹیمیں حصہ لیں گی۔

رپورٹ کے مطابق چیمپئن شپ  کی فاتح ٹیم کو 20 لاکھ امریکی ڈالرز کی رقم بطور انعام دی جائے گی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تین کروڑ بیس لاکھ 84 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے۔

پی ایم جی سی فائنلز کے مقابلے یوٹیوب،فیس بک اور مختلف چینلز پردکھائے جائیں گے۔ مقابلوں میں جو 16 ٹیمیں حصہ لیں گی اُن میں فور اینگری مینز، بیگرٹرن ریڈ ایلینز، آر آر کیو اتھینا،کونینا پاور ، کلاس ڈیجیٹل ایتھلیٹکس، سیکرٹ جن ، فٹبالسٹ ، نووا ایکس کیو ایف،پاور 888 کے پی ایس ، ابرپٹ سلیئرز ، الفاسیوں ای سپورٹس ، نٹس ونسری، ایروولف لمیکس ، ٹیم سیکریٹ، اے 1 اسپورٹس شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پب جی کا نیا فیچر، پاکستانی صارفین کیلئے خوشخبری

یہ بھی پڑھیں: پب جی کا پاکستانی صارفین کے لیے زبردست اعلان

چیمپئن شپ کے تمام مقابلے شائقین کے بغیر آف لائن کھیلے جائیں گے، بعد ازاں ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا ویب سائٹس پر شیئر کی جائیں گی۔

 پب جی موبائل گلوبل ای سپورٹ کے ڈائریکٹر جیمز یانگ کا کہنا ہے کہ سال 2020 میں پب موبائل کی تاریخ کے سب سے بڑے پرائز پول کا اعلان کیا گیا تھا، جسے ریکارڈ شائقین نے دیکھا، اسی کے تحت  اب دبئی میں دنیا کی 16بہترین ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

واضح رہے کہ ملٹی پلیئر آن لائن بیٹل گراؤنڈز (پب جی) کو دنیا کے چوتھے بڑے گیم کا اعزاز حاصل ہے، اس کو کھیلنے والوں کی تعداد 75 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -