کراچی : سندھ حکومت نے شہیدذوالفقارعلی بھٹوکی برسی کے موقع پر 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ، تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری بھی جاری کردیا گیا۔
جس میں کہا ہے کہ جمعرات 4 اپریل کو سندھ میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رییں گے جبکہ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی تعطیل ہوگی۔بلدیاتی
اس کے علاوہ کؤنسلز اور سندھ حکومت کی تمام اتھارٹیز میں بھی 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر چھٹی ہوگی جبکہ یکم اپریل کوعیسائی برادری کےملازمین کوایسٹرپرچھٹی ہوگی۔
سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن وکو آرڈی نیشن ڈیپارٹمنٹ نے دونوں چھٹیوں کے الگ الگ نوٹیفیکیشن جاری کردیئے ہیں۔