ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’9 مئی کے منصوبہ ساز اور سہولت کاروں کا بھی احتساب ہونا چاہیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے عوام کی رائے ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ ساز اور سہولت کاروں کا بھی احتساب ہونا چاہیے اور ملوث افراد کو کٹہرے میں لاکر سزا دینا چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کے 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں فوج کا خود احتسابی کا عمل مکمل اور بلاتفریق سزائیں دینے پر عوام نے رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ ساز اور سہولت کاروں کا بھی احتساب ہونا چاہیے اور ملوث افراد کو کٹہرے میں لاکر سزا دینا چاہیے۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ جو لوگ اس شدت پسندی میں ملوث تھے ان سب کو کٹہرے میں لا کران کا احتساب کرنا چاہیے اور جو ملوث عناصر تھے ان کے خلاف بھی پاک فوج جیسے اقدام کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

عوام نے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب پاک فوج نے اپنے ہی ادارے میں احتساب کیا تو ادھر بھی بڑے بڑے ماسٹر مائنڈ کا احتساب ہونا چاہیے۔ جب ان ماسٹر مائنڈ کو سزا ملے گی تب ہی آگے ایسا کبھی نہیں ہوگا اور ہم تب ہی مطمئن ہوں گے جب ان ظالموں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

جس نے ان منصوبوں کو بنایا وہ چاہے بڑے طبقات ہوں یا چھوٹے ان سب کو برابری کی بنیاد پر سزا دی جائے اور ان میں جو بڑے لوگ موجود ہیں ان کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

عوام 9 مئی کے سانحے کو روٹ لیول پر لے جا کر سب سہولت کاروں کو پکڑا جائے اور جو ملک کو میلی نظر سے دیکھتے ہیں سب سے پہلے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں