ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پلوامہ ڈرامہ : امریکی صحافی نے بھی بھارتی جھوٹ کی قلعی کھول دی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صحافی کرسٹن فیئر نے بھی بھارتی جھوٹ کی قلعی کھول دی اور انکشاف کیا کہ میں 100 فیصد کہہ سکتی ہوں کہ کوئی F-16 طیارے تباہ نہیں کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پلوامہ ڈرامے پر بھارت کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا ، پلوامہ ڈرامہ پر بھارتی میڈیا کے جھوٹ پر جھوٹ جاری ہے ، لیکن امریکی صحافی کرسٹن فیئر نے بھی بھارتی جھوٹ کی قلعی کھول دی۔

امریکی صحافی کرسٹن فیئر نے انکشاف کیا کہ میں 100 فیصد کہہ سکتی ہوں کہ کوئی F-16 طیارے تباہ نہیں کیے گئے، میں کہتی ہوں کہ کاش آپ F-16 مار گرائیں۔

- Advertisement -

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فضائیہ کے پائلٹ نے جلد بازی میں اپنا ہی طیارہ گرا دیا۔

بھارت کے اپنے دفاعی ماہرین نے بھارتی فضائیہ کا جھوٹا اور من گھڑت دعویٰ مسترد کر دیا، سابق بھارتی جنرل سید عطا حسنین نے کہا کہ اگر کسی نے ہمیں انفارمیشن آپریشنز چلانے کا طریقہ سکھایا ہے تو وہ پاکستان کا آئی ایس پی آرہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں