20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پنجاب اسمبلی کا نیا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کون ؟ فیصلہ آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ آج ہوگا، اسپیکر کیلئے ن لیگ کے ملک محمداحمدخان اورسنی اتحادکونسل کےملک احمد خان بچھڑ جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے ن لیگ کے ملک ظہیراقبال اور سنی اتحاد کونسل کےمعین ریاض میں مقابلہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا، اجلاس کی صدارت اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان کریں گے ، جس میں اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا چناؤ آج ہوگا۔

اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری ہوگی ، اسپیکر کیلئے ن لیگ کےملک محمداحمدخان اور سنی اتحاد کونسل کے ملک احمد خان بچھڑمیں مقابلہ ہے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے ن لیگ کے ملک ظہیراقبال اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض میں مقابلہ ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں سے 321 اراکین نے حلف اٹھایاتھا ،پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن 193 ارکان کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل 98 ارکان کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے13 اور ق لیگ کے 10 ارکان ہے جبکہ آئی پی پی کے5،تحریک لبیک، مسلم لیگ ضیاالحق کاایک ایک رکن ہے۔

پنجاب میں ن لیگ کوپیپلز پارٹی،ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کےارکان کی حمایت حاصل ہے۔

گذشتہ روز پنجاب اسمبلی کا پہلا ہی اجلاس ہنگامہ خیز رہا، جس میں نومنتخب ارکان نےحلف اٹھایا، ایوان کے اندراور باہر احتجاج اورشورشرابا ہوتا رہا، ،لیگی ارکان نوازشریف کی تصویریں لائے اور ن لیگ کی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز کی آمد پرنعرےلگائے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے بھی نعرےبازی کی۔

اسپیکر کیلئے ن لیگ کے امیدوار ملک احمدخان نے کہا تھا کہ جو گروہ صرف تباہی چاہتا ہےاس سے بات نہیں ہوسکتی جبکہ پی ٹی آئی رہنما عامرڈوگر کا کہنا تھا کہ چھینی گئی سیٹیں واپس ملیں گی توہم حکومت بنائیں گے۔

حکومت بنائیں گے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں