اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کا چار افراد پر مشتمل گھرانے کو فری راشن دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے چار افراد پر مشتمل گھرانے کو فری راشن دینے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کارڈیالوجی اسپتال کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں ہر چیز کو ایپ پر لارہے ہیں، ہوشربا مہنگائی پر فیصلہ کیا ہے کہ جس فیملی کے دو بچے ہونگے، انہیں احساس پروگرام سے فری راشن ملے گا، جس کی مالیت 60ہزار تک ہوگی۔

عمران خان پر حملے سے متعلق ویڈیو لیک انکوائری پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ویڈیو لیک پرانکوائری کررہےہیں، شہبازشریف نے آئی جی کوامریکا بھیج دیا ہے،یہ ہمارےلیےبھی ایک لمحہ فکریہ ہے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیرآباد حملے کے بعد پی ٹی آئی کو پیغام پہنچایا تھا کہ عمران خان پر حملے کی انکوائری کے لئے آپ افسران خود لگالیں، موجودہ صورت حال میں پی ٹی آئی قیادت کو ذمے دارانہ بیان دینے چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک دیا گیا

دوران گفتگو پرویز الہیٰ سے صحافی نے سوال کیا کہ چوہدری صاحب کب اعتماد کا ووٹ لے رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے برجستہ جواب دیا کہ آپ کو ووٹ کی کیا جلدی ؟ ووٹ کی ضرورت تو مجھے ہے، کام کی بات سن لیں کوئی وکیل بھی پوچھےتو اسے بتانا۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ گورنر پنجاب نےجوآرڈردیاہم اسےنہیں مانتے وہ غیرقانونی ہے،کبھی وہ کہتا ہے ہمیں گاڑی دیدیں،میں نے کہہ دیا ‘شاپ ازکلوز’.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں