پیر, جولائی 20, 2026
اشتہار

’پنجاب میں میرا لوٹا مردہ باد تیرا لوٹا زندہ باد کا معاملہ ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پنجاب میں اب میرا لوٹا مردہ باد تیرا لوٹا زندہ باد معاملہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق سراج الحق نے کہا کہ پنجاب میں وزارت اعلی کی دوڑ کےلیے خرید و فروخت اور لوٹوں کا ادل بدل جمہوریت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے اسی وجہ سے اہل سیاست بدنام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیرا چور مردہ باد میرا چور زندہ باد کے بعد اب میرا لوٹا مردہ باد تیرا لوٹا زندہ باد کا معاملہ ہے یہ بازیگری ملک کو مسائل سے نہیں نکال سکتی۔

سراج الحق نے کہا کہ روپیہ نہیں ملک گر رہا ہے اسٹاک مارکیٹ ہی نہیں پوری معیشت تباہ ہو رہی ہے اس صورتحال پر حکمرانوں کے قہقہے، غیرسنجیدگی اور سیاست کو منڈی بنا کر خریدوفرخت کا عمل سسکتے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے اور ان کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں