اشتہار

پنجاب انتخابات، سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ سے بھی فنڈز اجرا پر رپورٹ طلب کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

سپریم کورٹ نے پنجاب انتخابات کے لیے وزارت خزانہ سے بھی 21 ارب روپے فنڈز کے اجرا پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے الیکشن معاملے پر متعلقہ حکام کو 27 اپریل تک 21 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کیے تھے تاہم یہ مدت گزرنے کے باوجود تاحال انتخابات کے لیے فنڈز الیکشن کمیشن کو جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے اس معاملے پر وزارت خزانہ سے فنڈز کے اجرا پر رپورٹ طلب کر لی ہے اور اس کے ساتھ ہی اسٹیٹ بینک کو بھی لکھا گیا ہے۔

- Advertisement -

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وزارت خزانہ کو نوٹس بھجوا دیا ہے تاہم عدالتی نوٹس پر تاحال وزارت خزانہ کی رپورٹ رجسٹرار آفس نہیں پہنچی ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے فنڈز سے متعلق اپنی پیش رفت رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اسے الیکشن کے لیے درکار 21 ارب روپے کے فنڈز نہیں ملے ہیں۔

سپریم کورٹ کو دونوں اداروں کی رپورٹس کا انتظار ہے جس کے بعد عدالت عظمیٰ فنڈز اور انتخابات سے متعلق عدالتی کارروائی آگے بڑھائے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں