اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

پنجاب میں پی پی کے ساتھ 80 فیصد وعدے پورے نہیں ہوئے، گورنر پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا 18ماہ کا تجربہ ناکام تھا، پنجاب میں پی پی کے ساتھ 80 فیصد وعدے پورے نہیں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پی پی کے ساتھ 80 فیصد وعدے پورے نہیں ہوئے، پنجاب میں چیزیں ٹھیک طریقےسےنہیں چل رہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اورن لیگ کا18ماہ کاتجربہ ناکام تھا، ایک سال ہونےکو ہے توقعات پوری نہیں ہوئیں، امید سے بیٹھے ہیں چیزیں ٹھیک ہو جائیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کو مل کر ملک کے لیےکردار ادا کرنا چاہیے اور حکومت کو بھی کھلے دل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی سپورٹ کی وجہ سے چل رہی ہے، جلد بازی میں کئے گئے فیصلے اکثر حکومت کیلئےمشکلات کا باعث بنتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی ہونے کے باوجود ہمارے مطالبات پرعمل نہیں ہو رہا، پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے اتحادی ہونے کا تجربہ بڑا مایوس کن رہا، اگراس بار تجربہ ناکام ہوگا تو ہمیشہ کے لئے راہیں جدا کرلیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں