تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پنجاب حکومت کا بلدیاتی اتنخابات الیکٹرانک ووٹنگ کے تحت کرانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کو پنجاب حکومت کے ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے بلدیاتی قانون میں ترمیم کی منظوری دے دی، جس کے بعد انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کیا جائے گا۔

پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد ای وی ایم کو انتخابات میں استعمال کرنے کی قانونی حیثیت بحال ہوجائے گی۔

صوبائی حکومت کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جب وفاقی حکومت نے قانون کو منظور کرلیا تو پنجاب حکومت بھی اس کو ایکٹ کا حصہ بنائے گی۔

قبل ازیں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کی زیر صدرات ای وی ایم سے متعلق بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بابر اعوان، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق شریک ہوئے۔

اجلاس میں آئندہ انتخابات میں ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کے استعمال سے متعلق امور زیر غور آئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے وفاقی حکومت کی جانب سے ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر الیکشن کمیشن سےمکمل تعاون کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی،  مالی، اسٹوریج، ٹیسٹنگ لیب سمیت دیگر ضروریات پر بھی تعاون کیا جائےگا۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہےآئندہ تمام الیکشن ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر ہوں، یہ ایک ایسا خواب ہے جسے ہم حقیقت بنانا چاہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -