ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پنجاب حکومت کا شہریوں کی شکایات کے حل کیلیے بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: شہریوں کی شکایات کے حل کیلیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر ہر محکمے میں شکایات کے ازالے کیلیے کمشنرز تعینات ہوں گے۔

تاریخ میں پہلی بار فیصل آباد میں پنجاب کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس کی صدر نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کی۔ اجلاس میں کمشنر فیصل آباد ڈویژن نے جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

سی پی او فیصل آباد نے امن و امان کی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے بارے میں بریف کیا۔

- Advertisement -

کابینہ نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھانے کی منظوری دے دی جس کے مطابق صرف لاہور نہیں پنجاب بھر کی تاریخی اور قدیم عمارتوں کی بحالی اور تزئین وآرائش ہوگی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پنجاب ایگری کلچر مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی سے مل کر سبزی وپھل منڈیاں قائم کرے گی۔

اجلاس میں پنجاب چیریٹی ایکٹ 2018 کے تحت کمیشن کے قیام اور پنجاب موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ سرکاری اراضی کے حوالے سے پالیسی تشکیل دینے اور ضروری ترمیم کیلیے خصوصی کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے عہدے کیلیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی رولزمیں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں