تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پنجاب: خواتین کی لڑائی میں معصوم بچہ جاں بحق

پنجاب میں دو خواتین کی لڑائی معصوم بچے کی جان لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا جہاں دو خواتین کی لڑائی نے 8 ‏ماہ کے بچے کو ابدی نیند سلا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گیدڑی کے علاقے میں 2 خواتین کے درمیان جھگڑا ہوا، تلخ کلامی کے بعد ‏نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔

ایک خاتون نے پرانی رنجش پر رشتےدار خاتون پر حملہ کیا تو دھکا دینے سے دوسری خاتون کا بیٹا ‏زمین پر گرِ کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمہ کو حراست میں لےلیا ہے اور ‏بچےکی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا ‏جائے گا۔

پولیس نے واقعے سے متعلق اہل خانہ اور دیگر سے تفصیلات حاصل کی ہیں اور ابتدائی شواہد و ‏بیانات کی روشنی میں تفتیش کا آغاز کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -