بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

پسند کی شادی نہ کروانے پر سفاک بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکپتن: پنجاب میں پسند کی شادی نہ کروانے پر سفاک بیٹے نے ماں کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں پسند کی شادی نہ کروانے پر سفاک بیٹے نے ماں کی جان لے لی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ نواحی علاقے میں ملزم جہانگیر نے ماں کو اینٹیں، ڈنڈے مار کر زخمی کیا، خاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

- Advertisement -

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت نور بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت نے نفری کے ہمراہ پہنچ کر جائے وقوعہ سے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل پنجاب کے ضلع وزیر آباد میں سوتیلے بیٹے نے گھریلو ناچاقی پر ماں کو قتل کردیا تھا۔

 وزیرآباد کے تھانہ صدر کے علاقہ ڈھونیکے میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی تھی، جہاں گھریلو جھگڑے پربیٹے نے والدہ رضیہ کو چھریوں کے وار سے مار ڈالا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کی واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا، خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں