جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

میٹرک کا رزلٹ : طلباء کے لئے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : میٹرک کا رزلٹ 31 اگست کو جاری کئے جانے کا امکان ہے تاہم رواں سال بچوں کو پوزیشنز نہیں ملیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کا رزلٹ 31 اگست کو جاری کرنے پر غور شروع کردیا۔

رواں سال میٹرک کے امتحان میں 2 لاکھ 70 ہزار امیدواروں نے شرکت کی تاہم رواں سال بچوں کو پوزیشنز نہیں ملیں گی ، امیدواروں کو نمبرز کی بجائے گریڈز دیئے جائیں گے۔

- Advertisement -

تعلیمی بورڈ نے کہا کہ کسی بھی بچے کو امتحان میں فیل نہیں کیا جائے گا اور امیدواروں کے رزلٹ کو لیٹر آن نہیں رکھا جائے گا۔

تعلیمی بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ تمام بچوں کے نتائج جاری کردیئے جائیں گے، نتائج آن لائن جاری ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں