اشتہار

پنجاب، سرکاری ونجی املاک پر حملوں میں ملوث 2217 شرپسند گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں پرتشدد احتجاج کے دوران سرکاری اور نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 2217 شرپسند عناصر کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پنجاب میں پرتشدد احتجاج کے دوران سرکاری اور نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 2217 شرپسند عناصر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پرتشدد کارروائیوں میں پنجاب بھر میں 150 سے زائد افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔ لاہور میں 63، راولپنڈی میں 29، فیصل آباد میں 25 افسران و اہلکارزخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں 13، اٹک میں 10، سیالکوٹ میں 5 اور میانوالی میں 6 افسران واہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا ہے کہ اسی احتجاج کے دوران پنجاب پولیس کے زیر استعمال 72 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ لاہور میں 22، راولپنڈی 18، فیصل آباد 15، گوجرانوالہ میں 3، سیالکوٹ 5، بھکر میں 2، ملتان میں 4 جب کہ اٹک میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث شرپسند کسی رعایت کے مستحق نہیں اور تمام شرپسند عناصر کو ٹریس کرکے گرفتار کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں