پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

پرویز الہیٰ آج ہی اعتماد کاووٹ لیں گے، پی ٹی آئی کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی سے عمران خان کے خطاب کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور ق لیگ کا اہم ترین فیصلہ سامنے آیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ آج ہی اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹنگ میں حصہ لینے کے لئے پی ٹی آئی اور ق لیگ کے تمام ارکان پنجاب اسمبلی پہنچ چکے ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے ان کے پاس نمبرز پورے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ ‘الحمداللہ 187نمبرزمکمل’.

بعد ازاں اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ اعتماد کے ووٹ کےلیےنمبرپورے ہوگئےہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت اسمبلی میں ہمارے ارکان کی تعداد 185ہے،ایک رکن بہاولپور سے روانہ ہوگئے، کچھ دیر میں اسمبلی پہنچ جائیں گے، ایک اور رکن سے بھی رابطہ ہوا ہے ہوسکتا ہے کہ ہماری تعداد 187 ہوجائے۔

اپوزیشن نے کی کورم کی نشاندہی

پی ٹی آئی کی جانب سے سامنے آئے فیصلے کے بعد اپوزیشن ارکان اسپیکر کےڈائس کےسامنےجمع ہوگئے اور کورم کی نشاندہی کی، جس پر اسپیکر سبطین خان نے کہا کہ حکومتی ارکان اکثریت میں ہیں اور کورم پوراہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو وزیراعظم بنانے میں باجوہ کا کردار تھا، چوہدری سرور

اپوزیشن کے بھرپور احتجاج کے باعث اسپیکر نے کورم کی نشاندہی کےمعاملےپر دوبارہ گنتی کرانےکی پیشکش کی ہے۔

اپوزیشن کے اصرار پر دو بار گنتی کرائی تاہم کورم پورا نکلا۔

نون لیگ کی جانب سے اجلاس ملتوی کرنے کی درخواست

کورم پورا ہونے کے بعد نون لیگی ارکان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے درخواست کی کہ اجلاس ملتوی کیا جائے جس پر انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کارروائی جاری ہے، اجلاس کیسے ملتوی کرسکتا ہوں؟

پنجاب اسمبلی میں اضافی سیکیورٹی طلب

اسپیکر کی جانب سے اپوزیشن ارکان کو بار بار ہدایات دی گئیں کہ وہ اپنی نشستوں پر جاکر بیٹھیں تاکہ اسمبلی کارروائی کو آگے بڑھایا جاسکے تاہم اپوزیشن ارکان نے انکار کیا۔

اسپیکرنے کسی بھی غیر متوقع صورتحال سےنمٹنے کیلئےاضافی سیکورٹی طلب کرلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں