تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’ذمہ داری کا مظاہرہ کریں‘ :‌ ویڈیو وائرل ہونے پر شنیرا اکرم کی منال خان پر تنقید

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اداکارہ منال خان اور اُن کے منگیتر کو کھری کھری سنادیں۔

اداکارہ منال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے منگیتر احسن محسن اکرام کے ساتھ گاڑی کی اگلی نشست پر بیٹھ کر کہیں جارہی تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احسن محسن نے جب منال سے بارش کے موسم میں گنگانے کا کہا  تو انہوں نے بچوں کی مشہور نظم بے بی شارک گائی۔

اس ویڈیو کو مداحوں نے تو پسند کیا مگر سوئنگ کے سلطان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر منال خان کی توجہ دلائی اور مشورہ دیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے ویڈیو کا اسکرین شارٹ شیئر  اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ دونوں مشہور لوگ ہیں جن کے انسٹاگرام پر لاکھوں کی تعداد میں فالوورز ہیں، کیا آپ کے لیے تھوڑی سی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا مشکل کام ہے؟‘۔

شنیرا اکرم نے لکھا کہ ’گاڑی کی اگلی نشست پر بیٹھنے کے بعد سیٹ بلیٹ باندھنی ضروری ہے جبکہ ڈرائیونگ کرنے والے کو نظرین سامنے رکھنی چاہیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’معاف کیجیے گا یہ گانا اس وقت بالکل اچھا نہیں لگے گا جب منال اسے اسپتال کے بیڈ پر گا رہی ہوں گی‘۔

Comments

- Advertisement -