تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

روسی حملوں پر تنقید ہماری فوج کو نہیں روک سکتی، صدر پوتن

ماسکو : روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ یوکرین میں روسی حملوں پر بہت شور مچایا جا رہا ہے لیکن یہ شور شرابہ روسی فوج کو روک نہیں سکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ یوکرین فوج کی کارروائیوں پر ہر طرف مکمل خاموشی چھائی رہی لیکن جب ہم نے جوابی کارروائی کی تو ہر طرف شور مچ گیا ہے۔

یہ بات انہوں نے کریملن پیلس میں "وطن کے ہیرو” نامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے روسی فوج کے یوکرین پر میزائل حملوں کا ذکر کیا اور کہا کہ ہمسایہ ملک پر ہمارے میزائل حملوں پر بہت شور مچایا جارہا ہے، بالکل ٹھیک ہے ہم ہی یہ حملے کر رہے ہیں۔

پوتن نے کہا ہے کہ مذکورہ حملے یوکرینی فوج کے روس مخالف اقدامات کے جواب میں شروع کئے گئے ہیں لیکن پہلے کس نے شروع کیا ہے؟ کریمیا پُل پر کس نے حملہ کیا ہے؟ کس نے کرسک جوہری پاور پلانٹ کی الیکٹرک لائنوں کو نشانہ بنایا ہے اور کس نے دونیتسک کا پانی کاٹا ہے؟

پوتن نے کہا ہے کہ لاکھوں کی آبادی والے شہر کا پانی کاٹنا نسل کشی ہے لیکن کہیں سے بھی کسی نے بھی اس بارے میں ایک لفظ تک نہیں کہا، ہر طرف مکمل خاموشی چھائی رہی لیکن جب ہم نے جوابی کارروائی کی ہے تو ہر طرف شور مچ گیا ہے۔

پوتن نے کہا کہ یہ شور شرابہ روسی فوج کو یوکرین میں اپنے اہداف تک رسائی سے روک نہیں سکے گا۔ وطن کا اوّلین مفہوم انسانیت ہے اسے ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہم جو بھی کر رہے ہیں اپنے عوام اور ان کی سلامتی کے لئے کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -