تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس کی مداخلت کرنے والے ممالک کو کُھلی دھمکی

ماسکو: روس نے یوکرین کے ساتھ جاری جنگ میں مداخلت کرنے والے ممالک کو کُھلی دھمکی دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بین الاقوامی پابندیوں کو نظر انداز کر دیا اور دوسرے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ مداخلت کی کسی بھی کوشش کے نتیجے میں ایسا سبق سکھائیں گے کہ تاریخ یاد رکھے گی۔

روس نے مغرب کو تنازع سے دور رہنے کی دھمکی دے دیتے ہوئے کہا کہ کسی نے روکا یا روس کے لیے خطرہ بنا تو ایسا جواب دیں گے جو دنیا نے پہلے کبھی نہ دیکھا ہوگا۔

مزید پڑھیں: روس یوکرین جنگ؛ اردوان کی نیٹو کے ردعمل پر شدید تنقید

روسی فوج نے یوکرین کی افواج کے خلاف گزشتہ روز دونباس میں ایک فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ کم از کم 40 افراد اب تک مارے جا چکے ہیں، ہمارے ملک کو مشرق، شمال اور جنوب سے نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب روس نے یوکرین کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی فوج ہتھیار ڈال دے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف نے کہا کہ یوکرین پر نازیوں کی حکومت نہیں چاہتے، مغرب کی مسلسل اسی بے جا حمایت نے یوکرین کو المیے سے دوچار کیا، مذاکرات سے تمام مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: روس یوکرین جنگ؛ چین کا اہم بیان سامنے آگیا

روس نے کہا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن نے فرانسیسی ہم منصب کو ٹیلی فونک گفتگو میں بتا دیا تھا کہ روس نیٹو کی توسیع کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین کو تمام آپشنز دیے، اب بھی مذاکرات کے ذریعے ان تمام آپشنز پرعمل کرسکتے ہیں جو یوکرین، یورپی ممالک سمیت روسی فیڈریشن کیلیے مناسب حالات، مواقع اور ضروریات کی ضمانت دے سکیں۔

Comments

- Advertisement -