تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

روس یوکرین جنگ؛ اردوان کی نیٹو کے ردعمل پر شدید تنقید

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی پر نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) اور مغربی ممالک کا ردِ عمل فیصلہ کن نہیں ہے۔

استنبول میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ واضح بات چیت ہوئی ہے، ہم نے انہیں اپنے مؤقف سے آگاہ کر دیا ہے، یورپی یونین نے سنجیدہ اور پُرعزم مؤقف نہیں دکھایا، بدقسمتی سے وہ سب یوکرین کو صرف مشورہ دے رہے ہیں۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی نے آج تک نیٹو کے طرزِ عمل کے بارے میں نہایت واضح اور دو ٹوک رویہ اختیار کیا ہے، یہ حملہ محض مذمت  تک ہی نہیں رہنا چاہیے، نیٹو کو زیادہ پُرعزم اقدامات کرنا ہوں گے۔

مزید پڑھیں: روس اور یوکرین کی جنگ میں ترکی کس کا ساتھ دے گا؟ اردوان نے اعلان کر دیا

ترک صدر نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس وقت تک یوکرین کے معاملے میں یورپی یونین اور تمام مغربی ذہنیتیں کسی سنجیدہ اور مصّمم طرزِ عمل کا مظاہرہ نہیں کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ آج متوقع نیٹو اجلاس میں اس موضوع پر بات کی جائے گی کہ کس نوعیت کے اقدامات کیے جانے چاہییں، نیٹو اس وقت تک محض نصیحتیں کرتا رہا ہے اور  انہی نصیحتوں کو جاری بھی  رکھے ہوئے ہے۔

طیب اردوان نے کہا کہ فضائی راستہ محفوظ  نہ ہونے کی وجہ سے انخلا زمینی راستے سے کیا جا رہا ہے، ہمارا سفارت خانہ اور قونصل خانے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -