اشتہار

کہاں غلطی ہوئی؟ پشاور زلمی کے کپتان نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے اعتراف کیا ہے کہ آج میچ کا آغازاچھا کیا لیکن اختتام صحیح نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ آج میچ کا آغازاچھا کیا لیکن اختتام صحیح نہ رہا، کوشش کی کہ ہٹنگ کریں تو وکٹیں گرنا شروع ہوجاتی تھیں۔

ایک سوال کے جواب میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ میرا کام کھیلنا اورسو فیصد نتائج دینا ہے،ہر کسی کو بولنے سے نہیں روکا جاسکتا، ماڈرن کرکٹ کیساتھ چلنا ضروری ہے۔

- Advertisement -

کراچی کی پچ سے متعلق پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ میرےلحاظ سےوکٹ180 رنزکیلئےسازگارتھی، ہم نے آغاز اچھا کیا مگر وکٹیں گرنے کے باعث پچیس سے تیس رنز کم بنے۔

یہ بھی پڑھیں: رحمان اللہ گرباز کی طوفانی اننگز، زلمی کو شکست

بابراعظم نے مزید کہا کہ پی ایس ایل ایک اچھا پلیٹ فارم ہےجہاں ہرکوئی چیلنج کرتاہے اور ہرکھلاڑی کی یہ ہی کوشش رہتی ہےکہ فرنچائزکو جتوائے۔

اپنی کپتان اور بیٹنگ سے متعلق سوال پر پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ میں چیلنج کی صورتحال کو انجوائےکرتا ہوں۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد کے اوپنر بیٹر رحمان اللہ گرباز اور روسی وینڈرڈیوسن کی طوفانی اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں