تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

’میرے پاس ڈاکٹر ہیں عمران خان کی ٹانگ بہتر ہوسکتی ہے‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ میرے پاس ڈاکٹر ہیں عمران خان کی ٹانگ بہتر ہوسکتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بس ایک دن میں جیل بھرو تحریک کی ہوا نکل گئی ہے جب نیازی صاحب میں جیل جانے کا حوصلہ ہی نہیں تو بڑی باتیں کیوں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بزدل لیڈر صرف تڑی لگاتے ہیں تحریک چلایا نہیں کرتے۔

قادر پٹیل نے کہا کہ کرائے کے سیاست دان شیخ رشید نے بھی ابھی تک گرفتاری نہیں دی ہے جب شاہ محمود رضاکارانہ گرفتاری دیتے ہیں تو ان کا بیٹا درخواست دے دیتا ہے۔

یہ پڑھیں: پی ٹی آئی والوں کیلیے رنی کوٹ میں خصوصی جیل بنائیں گے، شرجیل میمن

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی پی رہنما شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے جیل بھرو تحریک کا بھی شوق بھی پورا کر لیں ان کی مہمان نوازی کیلیے دادو، سکھر اور جیکب آباد جیل میں انتظامات مکمل کر لیے، اگر یہ جیلیں کم پڑیں تو رنی کوٹ میں خصوصی جیل قائم کریں گے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کیا عمران خان نے لاہور میں خود گرفتاری پیش کر دی؟ وہ خود عدالتوں میں ضمانتوں کیلیے درخواستیں دائر کر رہے ہیں اور دوسری جانب قوم کے نوجوانوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیج رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی سازشیں ہیں، عمران خان اپنے عزائم کیلیے ملک میں بے یقینی کی صورتحال برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -