اشتہار

17 جنوری کو احتجاج کا آخری راؤنڈ ہوگا، کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں: طاہر القادری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ 17 جنوری کو مال روڈ پر بڑا احتجاج ہوگا، اب انصاف کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

یہ بات انھوں‌ نے اے پی سی ایکشن کمیٹی کے احتجاج سے متعلق مشاورتی اجلاس کے بعد کہی۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آئین اور جمہوریت کے دائرے میں آخری حد تک جائیں گے، کارکنوں کو پیغام ہے کہ وہ ہر قسم  کی تیاری کے ساتھ آئیں، 17 جنوری کو احتجاج کا آخری راؤنڈ ہوگا، جو حکومت کی بساط لپیٹ دے گا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ مال روڈ پر ہونے والا احتجاج آگے بھی جاری رہے گا، تمام آپشنز کھلے ہیں، ہر جماعت کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ 16 جنوری کو اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں‌ حتمی فیصلے کیے جائیں‌ گے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ کنٹینر ایک ہے، کتنے لیڈر آتے ہیں، یہ جلد پتا چل جائے گا، انصاف کے حصول کے لیے ناانصافی کا خاتمہ کرنا ہوگا، ملک میں انصاف کی قیمت دولت سے کہیں زیادہ ہے۔

عمران خان کا 18 جنوری سے طاہر القادری کے ساتھ سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

یاد رہے کہ علامہ طاہر القادری نے اجلاس سے قبل حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ کےحکم پر قتل وغارت جاری ہے، آئی جی پنجاب، وزیر قانون اور سیکریٹری داخلہ کو معطل کیا جائے، چیف جسٹس پاکستان سے درخواست ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو بلائیں۔

انھوں‌ نے قصور میں مظاہرین پر فائرنگ سے متعلق کہا کہ پولیس اہلکاروں کو نامزد کیے بغیر ایف آئی آر کاٹی گئی، نامعلوم افراد کو نامزد کیا جارہا ہے۔

امریکا جان لے، پاکستان کی سالمیت سے زیادہ کوئی چیز مقدم نہیں: طاہر القادری

طاہر القادری نے کہا کہ پنجاب بھر میں زیادتی کے واقعات سامنے آرہے ہیں، ہرجرم کے پیچھے کوئی نہ کوئی بااثرشخص نکل رہا ہے، اس کا سدباب کرنا ہوگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں