تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

پیپلزپارٹی نے صدرعلوی کے الیکشن کی تاریخ کے اقدام کو غیرآئینی قرار دے دیا

لاہور : پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے پی ٹی آئی کی خواہش پر دو اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دے کر آئین سے تجاوز کیا ہے۔

یہ بات انہوں نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور کے پی میں عام انتخابات کی تاریخ دینے کے اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر علوی کے فیصلے کو سمجھنے کیلئے ہمیں آئین کی طرف دیکھنا ہوگا، ملک کو آئین کے تحت چلانا ہے خدشات اور تحفظات پر نہیں۔

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ تمام ادارے آئین پرعمل درآمد کے پابند ہیں اور اسی آئین کے تحت صدرمملکت نے وفاقی حکومت اور کابینہ کی ایڈوائس پر عمل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو اسمبلیوں کے انتخابات ہیں صدر مملکت کا اس سے کوئی تعلق نہیں، الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنا صدر مملکت کا اختیار نہیں ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے، صدر مملکت کو نہ کیس عدالت نے بھیجا اور نہ ہی الیکشن کمیشن نے، صدر مملکت نے پی ٹی آئی کی خواہش پر آئین سے تجاوز کیا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ گزشتہ سال قاسم سوری نے بطورڈپٹی اسپیکر جو کام کیا آج صدر مملکت نے وہی طرزعمل اپنایا، ان کی کوشش ہے کہ ملک میں صدارتی نظام نافذ کردیا جائے۔

شرجیل انعام میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ایوان صدرکا غلط استعمال ہورہا ہے، صدر نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرکے پھرغیرآئینی کام کیا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پہلے بھی بڑے دہشت گردوں کی سزائیں عارف علوی نے معاف کی ہیں، صدارتی حکم کے ذریعے کئی دہشت گردوں کو آزادی دی گئی ہے۔صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ صدر مملکت کو ہمارا مشورہ ہوگا کہ وہ عمران خان کا جھوٹا نہ کھائیں۔

شیری رحمان

پی پی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ صدر مملکت کا صوبائی اسمبلیوں میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان غیرآئینی ہے، الیکشن ایکٹ کے تحت صدر الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد تاریخ دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر نے بغیرمشاورت2اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا، صدر الیکشن ایکٹ2017 کے آرٹیکل57(1)کی بھی خلاف ورزی کربیٹھے، انتخابات کا اعلان ای سی سے مشاورت کے بعد گورنرنے کرنا ہے، صدر نے نہیں۔

مزید پڑھیں : صدر علوی نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخ دے دی

صوواضح رہے کہ صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایکٹ کے سیکشن 57 دو کے تحت انتخابات کا پروگرام جاری کرے۔

 

Comments

- Advertisement -