تازہ ترین

شیر محمد عباس ستانکزئی قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ مقرر

قطر: افغان طالبان نے شیر محمد عباس ستانکزئی کو قطر میں اپنے سیاسی دفتر کا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔

افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تحریک کے سربراہ ملا اختر منصور نے شیر محمد عباس ستانکزئی کو قطر دفتر کا نیا سربراہ مقرر کیا۔ اس سے پہلے اگست میں ہی میر ملا اختر منصور نے شیر محمد عباس ستانکزئی کوسیاسی دفتر کا عارضی سربراہ مقرر کیا تھا۔

افغان طالبان کے سربراہ کی جانب سے قطر دفتر کے نئے سربراہ کی تعیناتی کے اعلان سے لگتا ہے کہ گروپ پر ان کی گرفت مضبوط ہو رہی ہے اور ممکنہ طور پر امن مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔

یہ دفتر2013 میں کھلنے کے فوری بعد پرچم لہرانے کے تنازع پر بند ہو گیا تھا۔ طالبان نے اس دفتر پر اپنا پرچم لہرانے کا اعلان کیا تھا، جس کی افغان حکومت نے مخالفت کی تھی۔

شیر محمد عباس ستانکزئی نے سوویت یونین کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیا تھا اور 1996 سے 2001 تک افغانستان میں طالبان کے دورِ حکومت تک نائب وزیرِ صحت تھے۔

Comments

- Advertisement -