تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امیر قطر کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد : امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کل دو روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گے،  دورے کے دوران وہ  وزیراعظم عمران خان  او رصدرمملکت عارف  علوی سے ملاقات کریں گے جبکہ   اہم مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے امیرقطر کل دو روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گے، شیخ تمیم بن حمد الثانی وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر آرہے ہیں، دفتر امیر قطر اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ پاکستان آئیں گے، قطری وفداہم وزرااورسینئرحکام پر مشتمل ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا دورے کے دوران امیرقطرکی وزیراعظم اورصدرمملکت سے ملاقات ہوگی، جس میں معاشی اشتراک اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوگی،  دورے سے دوطرفہ تعلقات اورشعبوں میں تعاون مضبوط ہوگا۔

دفترخارجہ کے مطابق دورے میں 2 اہم مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے، جس میں منی لانڈرنگ سےمتعلق فنانشل انٹیلی جنس تعاون کی یادداشت شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا امیرقطر کے دورہ پاکستان میں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق ایم او یو اور تجارت ، سرمایہ کاری میں جوائنٹ ورکنگ گروپ کےقیام کاایم او یو پر بھی دستخط ہوں گے۔

مزید پڑھیں : امیر قطر کی پاکستان آمد کے شیڈول میں تبدیلی

خیال رہے گذشتہ روز امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی کے پاکستان آمد کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی تھی، امیر قطر ہفتےکی دوپہر کے بجائے ہفتےکی شام پاکستان پہنچیں گے، شیخ تمیم بن حمادالثانی کو نتھیا گلی لےجانے کا پروگرام منسوخ کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان ایئر پورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کریں گے، پاکستان آمد کے بعد امیر قطر کو وزیراعظم ہاؤس لے جایا جائے گا، وزیراعظم ہاؤس میں معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم ہاؤس وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی کی ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے۔

امیر قطر ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر شیخ تمیم بن حمادالثانی کو صدر مملکت اعلی ترین اعزاز سے نوازیں گے اور قطری وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جبکہ اتوار کو امیر قطر کا سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -